تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجاز احمد چوہدری نے باقاعدہ طور پر ڈور ٹو مہم کا آغاز کر دیا ، اعجاز احمد چوہدری نے یوسی 229اعوان چوک کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ سے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لوگوں سے ملے اور گھر گھر جا کر پارٹی اور عمران خان کا پیغام دیا ،اعجاز احمد چوہدری نے عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے، اس موقع پر عوام نے اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر اعجا زاحمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستانی عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہیں ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن مہم چلائی جائے گی اور انشاء اللہ عوام انہیں کامیاب کروایں گے ،25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور، لٹیرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں تحر یک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں ‘تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -