گلاب کے پودوں پر جوؤں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، ماہرین

گلاب کے پودوں پر جوؤں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، ...

  

قصور(اے پی پی )گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوؤں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرماکا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوؤں کے حملے کا خدشہ رہتاہے جس سے پھولوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوؤں کے حملے سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4 سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوارکا سپرے کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہوجائیں تو انہیں کاٹ دیناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفیداثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -