حقیقی تبدیلی کیلئے ظالمانہ او ر استحصالی نظام بدلنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

حقیقی تبدیلی کیلئے ظالمانہ او ر استحصالی نظام بدلنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور ( پ ر) صدر متحدہ مجلس عمل وامیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے موجودہ ظالمانہ اور استحصالی نظام سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔پچھلے سترہ سال سے سستی روٹی اور کپڑا مکان والوں نے عوام کو دیوار کے ساتھ لگایااور قومی دولت لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہی ہے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کارنرز میٹنگز میں ذمہ داران ، امیدواران اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب تک باصلاحیت اور دیانت دار قیادت ایوانوں میں نہیں پہنچتی ملک و قوم ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتے۔

اور نہ ہی ملک میں موجودہ درپیش مسائل حل ہو ں گے۔ انتخابات میں چور ، لیٹروں اور خاندانی سیاست کرنے والے سیاسی پنڈتوں کے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں سے ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آسکتی ہے اب عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نظریہ پاکستان کے تحفظ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے میدان میں آئی ہے ۔کرپٹ اور بددیانت سیاستدان تبدیلی نہیں لوٹ مار اور کرپشن کا طوفان ہی لاسکتے ہیں جن کو غریب اور متوسط طبقات کے مسائل اور روزگار سے کوئی سروکار نہیں۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -