امریکی تجارتی پالیسی پر چین کی کڑی تنقید، واشنگٹن پالیسی بلیک میلنگ قرار

امریکی تجارتی پالیسی پر چین کی کڑی تنقید، واشنگٹن پالیسی بلیک میلنگ قرار

  

بیجنگ(آئی این پی)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے درآمدی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ واشنگٹن حکومت کی بلیک میلنگ اور دباؤکی پالیسی کا تسلسل ہے، امریکی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی وزارت تجارت نے امریکی تجارتی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے درآمدی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ واشنگٹن حکومت کی بلیک میلنگ اور دباؤکی پالیسی کا تسلسل ہے۔ چینی وزارت تجارت کے بقول یہ امریکی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بیجنگ حکومت کا یہ بیان چینی امپورٹس پرعائد کیے جانے والے اربوں ڈالر کے امریکی محصولات کے تناظر میں ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکا درآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر پچاس بلین ڈالر کی محصولات کا نفاذ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -