کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں،ملک نعیم

کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے نائب صدر ملک محمد نعیم نے کہاہے کہ محترمہ بیگم کلثو م نواز کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے پوری قوم دعا گو ہے ۔ شریف خاندان پر اس پریشانی کی گھڑی میں پوری قوم پروردگار کے حضور دعاگو ہے کہ رب ذوالجلال بیگم کلثوم نواز کو صحت وتندرستی نصیب فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی دورآمریت میں جمہوریت کی بحالی اور بالادستی کیلئے قربانیاں تاریخ کے ماتھے کا جھو مر ہیں مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کی تمام قیادت و تاجر برادری بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا گو ہے ۔

ملک نعیم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -