راولپنڈی چیمبر کا روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار

راولپنڈی چیمبر کا روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے چیمبر ہاوس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی مزید بڑھے گی انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر، تعلیم، علاج معالجے اور سیاحتی مقاصد کے لیے ڈالر کی ضرورت پڑتی ہے مارکیٹ میں ڈالر کی عدم دستیابی کی بھی شکایات آرہی ہیں سپلائی کم ہونے کے باعث ضرورت مندوں کو ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث معشیت سست روی کا شکار ہو گی جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے پاکستان میں صنعت کی ترقی کا دارمدار خام مال کی ستیابی پر ہے روپے کی گراوٹ کی وجہ سے خام مال اور مشینری مزید مہنگی ہو جائے گی جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا مقامی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ روپے قدر بہتر ہو۔
اسٹیٹ بنک کرنسی کی ترسیل کی مانیٹرنگ بہتر بنائے

مزید :

کامرس -