کمیشن مافیا نے نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا،تمکین آفتاب ملک

کمیشن مافیا نے نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا،تمکین آفتاب ملک

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ دس سالوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔کمیشن مافیا نے نے قومی خزانے کو بے درودی سے لوٹا ہے ۔جس کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوج تلے دب گیا ہے۔کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے پاکستان کا ہر بچہ مقروض کردیا ہے۔ن لیگ اپنی کارکردگی کے جعلی سروے کراکے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔اثاثوں کی تفصیلات میں مریم نواز کی جائیداد کا بھی پول کھل چکا ہے جو کہتی تھیں کہ میری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہی بھی کوئی جائیداد نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا نعروں کی بجائے پاکستان کو درپیش حقیقی مسائل کا حل پیش کرنا ہوگا جس میں غیر ملکی قرضوں سے نجات اور بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کو ترجیح قرار دیا جائے اور اس کیلئے قومی پالیسی تشکیل دے کر ایمر جنسی کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔ بھارت نے حالیہ سالوں میں چھوٹے بڑے آبی ذخائر کے درجنوں منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ ہم نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں۔

تمکین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -