’’ایونٹس اینڈ فیشن ایسوسی ایشن تمام فنکاروں اور گلو کاروں کو عزت دیتی ہے‘‘

’’ایونٹس اینڈ فیشن ایسوسی ایشن تمام فنکاروں اور گلو کاروں کو عزت دیتی ہے‘‘

  

لاہور(پ ر) ترجمان پاکستان ایونٹس اینڈ فیشن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن ہمیشہ تمام ایونٹ آرگنائزر اور فنکاروں ، سنگرز اور اس فیلڈ سے منسلک تمام لوگوں کو عزت و پیار دیتی ہے ۔ ہمارا سلوگن ہی محبت سب کیلئے ہے، ہم کسی سنگرز کے ساتھ بد مزگی نہیں کرسکتے ۔ عید کے دوسرے روز پیفانے کسی قسم کا ایونٹ نہیں کیا لاہور کے ایک نجی کلب میں چیئر مین PEFAچودھری مختار احمد کی طرف سے ذاتی حیثیت میں کچھ سنگرز اور کچھ دوستوں کو کھانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ جہاں قابل احترام سنگر شریک ہوئے ۔کسی قسم کی کوئی بدمزگی نہ ہوئی اور اس بات کا ثبوت تمام سنگرز نے اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر اور کھانے کیلئے ہوسٹ چودھری مختار احمد کا شکریہ ادا کرکے دیا۔ تمام الیکٹرک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا اور بلوگرز کوواضع کرنا چاہتے ہیں کہ چودھری مختار احمد کی اس ذاتی دعوت کو PEFAکے ساتھ منسوب نہ کریں کیونکہ تنظیم کے عہدیدارخود وہاں مہمان بن کر گئے ۔ PEFAجب بھی ایونٹ کرے گا وہ تمام میڈیا کو دعوت نامے بھیجے گا۔ انشاء اللہ عنقریب بہت بڑا ایونٹ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -