شوبز اور ادبی شخصیات کا مشتاق یوسفی کے انتقال پراظہار تعزیت

شوبز اور ادبی شخصیات کا مشتاق یوسفی کے انتقال پراظہار تعزیت
شوبز اور ادبی شخصیات کا مشتاق یوسفی کے انتقال پراظہار تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور رائٹر و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر شوبز اور ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ۔ راشد محمود،رشید علی،اشرف خان،عذرا آفتاب،خالد بٹ،جاوید رضوی،ڈاکٹر صغریٰ صدف،توقیر ناصر،شاہدہ منی،امجد اسلام امجد،ناصر بشیر،نیلما ناہید درانی ،سہراب افگن،شوکت چنگیزی،ماہ نور،میگھا، یار محمد شمسی صابری،طالب حسین،عرفان کھوسٹ ،فردوس جمال،ظفر عباس کھچی،حاجی عبد الرزاق،مایا سونو خان سمیت دیگر نے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی اس صدی کے سب سے بڑے مزاح نگا ر تھے ان کی تحریروں میں بھی شائستگی اور ادب کی جھلک نظر�آتی ہے ۔ ان کے بغیر کوئی بھی ادبی محفل مکمل نہیں ہوتی تھی اور وہ ہمیشہ محفل میں ہونے کا احساس دلاتے تھے ۔ان کی اچانک وفات سے اردو ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے اوران کی اگلی منزلیں آسان ہوں۔

مزید :

کلچر -