ہیرانی کی ’’3 ایڈیٹس‘‘کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق

ہیرانی کی ’’3 ایڈیٹس‘‘کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق
ہیرانی کی ’’3 ایڈیٹس‘‘کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے ’’3 ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام کرنے کی تصدیق کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم’’3ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کاسیکوئل بنانے کے لئے بے تاب ہیں جبکہ فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے معاون مصنف ابھیجت جوشی کے ساتھ کام بھی کر رہے ہیں لیکن ابھی فلم کا سکرپٹ ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ابھی اس پر تفصیلی بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ میں اداکار عامر خان، کرینہ کپور، آر مادھاون، شرمن جوشی اور بومن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کیا جو باکس آفس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

مزید :

کلچر -