ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر

ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر
ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جو ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی بہت مصروف ہیں۔دونوں بہنوں کے کئی ڈرامے بھی آن ائیر ہیں۔دونوں بہنوں کا کہناہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں جبکہ خوبصورتی سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جسے کام نہیں آتا وہ اپنے خوبصورت چہرے کے بل بوتے پر مقام پیداکر لے گی ۔ ایسے کردار دنوں میں ہی منظر نامے سے غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ا نہوں نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی خوبصورتی کوکامیابی کاذریعہ نہیں بنایا میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے ۔دونوں بہنوں کا مزید کہنا تھاکہ ہم اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ہمیں کسی کے کام میں مداخلت کرنا پسند نہیں اس لئے اب تک ہمارا ستارہ عروج پر ہے۔

مزید :

کلچر -