معروف کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی

معروف کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر ) کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی۔ نشیلا ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انہیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔ ان کے کریڈٹ پر شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی تھے ۔انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاانہیں ون مین شو کرنے میں مہارت حاصل تھی اور وہ اکیلے ہی محفل کا مزہ لوٹ لیتے تھے ۔نشیلا نے بے شمار سٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور23جون 2013 کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

مزید :

کلچر -