پاکستانی فلموں کی سپورٹ کیلئے عوام سینماگھرآئیں:اقراء

پاکستانی فلموں کی سپورٹ کیلئے عوام سینماگھرآئیں:اقراء
پاکستانی فلموں کی سپورٹ کیلئے عوام سینماگھرآئیں:اقراء

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل اقراء نے کہا ہے کہ اچھی اورمعیاری فلموں کوجب تک لوگ دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے‘ پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے خواب دیکھنا بے معنی ہیں۔ اقراء نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی سپورٹ کیلئے عوام کوسینماگھروں کا رخ کرناچاہیے کیونکہ جب تک شائقین ایسا نہیں کر یں گے فنکاروں کی محنت اور سر مایہ کاری کا کوئی فائدہ نہیں موجودہ حالات میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار کوانٹر نیشنل سطح تک پہنچا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیار کو تر جیحی دی ہے جس کی وجہ سے مجھے اور میرے کام کو پسند کیا جا تا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی فیلڈ ایک مشکل شعبہ ہے مگر میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں اگر یہ بھی محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرورملتی ہے۔

مزید :

کلچر -