ایرانی خواتین کو39سال بعد فٹبال سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

ایرانی خواتین کو39سال بعد فٹبال سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

  

تہران (نیٹ نیوز)ایرانی خواتین کو39ٓسال بعد فٹبال سٹیڈیم میں بڑی سکرینوں پر ورلڈکپ کے میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔ ایران کے فٹ بال سٹیڈیمز میں قہقہوں، نعروں اور ہارن کی آوازیں سنائی دیں لیکن اس بار فرق یہ تھا کہ ان آوازوں میں مرد ہی نہیں بلکہ خواتین کی آوازیں بھی شامل تھیں جنھیں پہلی بار کھیل کے میدان میں جانے کی اجازت ملی اور ان کا دیرینہ خواب پورا ہوا۔اس سے قبل 1979 میں خواتین کو آخری مرتبہ سٹیڈیم میں بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پیر کو پرتگال کے ساتھ ہونے والا میچ بھی سکرینز پر دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -