ڈیوڈ بیکھم سے علیحدگی کی خبری جھوٹی ہیں،اہلیہ وکٹوریہ

ڈیوڈ بیکھم سے علیحدگی کی خبری جھوٹی ہیں،اہلیہ وکٹوریہ

  

لندن( نیٹ نیوز )برطانیہ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ نے شوہر سے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی۔دونوں کے درمیان گزشتہ 2 ہفتوں سے طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔وکٹوریہ نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی سے متعلق سامنے آنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بہترین والدہ، بہترین بیوی اور نوکری پیشہ خاتون بننے کے لیے سخت محنت کرتی ہیں۔ان کے مطابق جب وہ کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا موبائل بند کرکے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزار کر ایک اچھی بیوی اور بہترین ماں بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -