ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  

دبئی(نیٹ نیوز)ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ آج دبئی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور کینیا کو رکھا گیا جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف (آج)جمعہ کو مد مقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ 30جون تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -