انگلینڈ نے آسٹریلیاکو 6وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ نے آسٹریلیاکو 6وکٹوں سے شکست دیدی

  

چیسٹرلی(نیٹ نیوز)انگلینڈنے آسٹریلیاکو چوتھے ون ڈے میں بھی6وکٹوں سے شکست دیکر فتح سے محروم کردیا۔انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ سے آسٹریلیا کاپہاڑ جیسا311رنز کاہدف 4وکٹ کھو کر 314 رنزبناکرحاصل کیا اور 5میچوں کی سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیانے ٹاس جیت کرپہلے کھیل کرمقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر310رنز بنائے۔اوپنرزایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو101 رنز کاآغاز فراہم کیا۔اسی سکورپرٹریوس ہیڈ63رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ایرون فنچ نے 100رنزبنائے جبکہ شان مارش نے 92گیندوں پر 101رنز کی اننگز کھیلی،کینگروزکے بقیہ کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 4جبکہ ووڈ اور راشد نے 2,2کھلاڑی آؤٹ کیے۔انگلینڈ نے ہدف4وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 101، بیرسٹو79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آگرنے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -