سہ ملکی ٹی20،قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہو گا

سہ ملکی ٹی20،قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔