لنکن کپتان چندیمل کی سزا کیخلاف اپیل
کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کے کیخلاف اپیل کردی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پرآئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے سری لنکن کپتان کو قصوروارٹھرایا تھا۔ میچ ریفری نے چندی مل کو آئی سی سی کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دی تھی جس میں چندی مل کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ اور2 معطلی پوائنٹس دیئے گئے تھے اور سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے معطل کر دیا تھا۔