سپر باکسنگ لیگ :شاہد آفریدی کا پختونخواہ کو خریدنے کا اعلان
پشاور (سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سپر باکسنگ لیگ کے لیے پختونخواہ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میرا جنون ہے اور اس کے لوگ میرا پیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باکسر وں میں بہت صلاحیت ہے اور پاکستانیوں کے لیے میں پختونخواہ وارئر باکسنگ ٹیم خریدوں گا۔