ماڈل ٹاؤن کچہری‘ڈی ایس پی عادل رشید کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

ماڈل ٹاؤن کچہری‘ڈی ایس پی عادل رشید کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے اغوا ء وبداخلاقی کیس میں ایک سال پرانے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی عادل رشید کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے ڈی ایس پی عادل رشید کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ڈی ایس پی خود عدالت میں پیش ہو کر چالان پیش کرے اور تاخیر پر وضاحت دیں، اغوا اور بد اخلاقی کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج ہے۔

مزید :

علاقائی -