مختلف جرائم میں ملوث 13ملزم اشتہاری قرار

مختلف جرائم میں ملوث 13ملزم اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے کار چوری، جعلی چیک اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں 13 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے ملزموں کو اشتہاری قرار دیاہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور تھانہ اچھرہ میں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں اور ملزمان عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہو رہے ،عدالت نے ملزموں کے خلاف مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔ملزمان میں ساجد ، انجم نواز، طارق ، عثمان ، نوید ، شوکت اور ظفر اقبال وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -