جعلی چیک کیس کے مجرم کامران احمدکو 2سال قید کی سزا کا حکم

جعلی چیک کیس کے مجرم کامران احمدکو 2سال قید کی سزا کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے جعلی چیک کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کامران احمدکو 2 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے ۔مجرم کامران احمد کے خلاف 16 ماہ قبل جعلی چیک کا تھانہ فیکٹری ایریامیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اقبال جرم کر چکا ہے جس کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -