پنجاب ، 24گھنٹوں میں 876حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 385شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 876حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 385شدید زخمی

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے876مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں676افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ ان حادثات میں385 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 459ڈرائیور،15کم عمرڈرائیور،470 مسافراور 136 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ202ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 212متا ثر ین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد87 حادثات میں99متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 76حادثات میں93متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل876متاثرین میں839مرد اور226 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں750 موٹر سائیکلز،123آٹو رکشے،81 موٹر کاریں،44 وین،10 مسافر بسیں،31ٹرک اور118 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -