پھول نگر:نامعلوم افراد نے نہر میں سینکڑوں مردہ مرغیاں پھینک دیں،تعفن پھیلنے لگا

پھول نگر:نامعلوم افراد نے نہر میں سینکڑوں مردہ مرغیاں پھینک دیں،تعفن پھیلنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھول نگر(نمائندہ خصوصی)نواحی گاوں بونگہ بلوچاں کے قریب راجباہ نیاز بیگ نہر میں نامعلوم افراد نے بوری بند مردہ مرغیاں سینکڑوں کی تعداد میں پھینک دیں تعفن پھیلنے سے سانس لینا بھی دشوار علاقہ مکینوں میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ انتظامیہ نے اطلاع کے باوجو چپ سادھ لی. یہی صورتحال رہی تو نقل مکانی کرجائیں گے اہل دیہہ کا موقف.تفصیلات کے مطابق چند روز سیمحکمہ انہار کی Bs لنک نہر بلوکی پر واقع پل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے راجباہ نیاز بیگ نہر کو پانی کی سپلائی اچانک بند کر دی گئی جس سے راجباہ نیاز بیگ میں پانی کا بہاو کم ہو گیا جس سے راجباہ میں بہہ کر آنے والی مردہ مرغیوں کی بڑی تعداد بونگہ گاوں سے ملحقہ نہر کے پل پر آکر پھنس گئیں اور ان سے شدید تعفن اٹھنا شروع ہوگیا جس سے گاوں کے باسی اور یہاں سے گزرنے والے راھگیر اور مسافر بھی شدید کوفت اور ذھنی اذیت سے دو چار ہیں گاوں کے رہائشی سماجی شخصیات رفیق جئیہ چوھدری سعید اور دیگر نے بتایا کہ یہ مزموم حرکت کسی مرغی فارم مالک کی ہیجس نے مرنے والی مرغیوں کو ٹھکانے لگانے کی بجائے راجباہ میں بہا دیا جو کہ قابل شرم ہے یہ اقدام نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ علاقہ مکینوں کے لئے یہاں رہنا محال ہو رہا ہے ہم نے اس ضمن میں بلدیہ اور انتظامیہ کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا لیکن تاحال کچھ نہیں کیا گیا یہی صورتحال رہی تو ہم نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے.

مزید :

علاقائی -