کامونکے،جھگڑے کی شکایت لے کر جانے والے نوجوان فائرنگ سے زخمی
کامونکے(نمائندہ خصوصی)جھگڑے کی شکایت لے کر جانیوالے نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،بتایاگیاہے کہ چیانوالی غربی کا رہائشی احسان اللہ نہانے کے لئے نہر پر گیا تھا جہاں پر ملزمان عمران اور واجد وغیرہ نے اس کو زدوکوب کرتے ہوئے تشددکانشانہ بنایا جس پر اس نے اپنے کزن عبدالوہاب کو بتایا تو وہ شکائت لے کر ملزم عمران کے گھر گیا جس نے طیش میں آکر اس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔
شکایت