نئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

نئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ جمعرات کے روز دو بجے دوپہر سی سی پی او آفس پہنچے اور تبدیل ہونے والے سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس سے چارج لینے کے بعد 4گھنٹے سے زائداُن سے میٹنگ کرتے رہے ۔اسی طرح نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ایڈمن عثمان اکرم گوند ل نے بھی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور وہ بھی تبدیل ہو نے والے ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کے ساتھ 3گھنٹے سے زائد وقت میٹنگ کر تے رہے۔ نئے سی سی پی او لاہو ر نے لاہور پولیس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کر نے کے لئے آج (جمعہ کو)صبح دس بجے انھیں اپنے دفتر میں طلب کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -