ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمیدکے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمیدکے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید کو چارج چھوڑنے پر آر پی او آفس شیخوپورہ کے افسران و ملازمین کی طرف سے الوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی اونے کہا کہ شیخوپورہ ریجن کے افسران و ملازمین کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے تمام سٹاف بہت محنتی ہے،خصوصاًنئے دفتر کی تعمیر میں تمام سٹاف نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے تمام افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اچھے مستقبل کے لئے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر اے ڈی آئی جی احمد سلیم بٹ نے تمام سٹاف کی طرف سے تحائف پیش کئے۔

مزید :

علاقائی -