پسند ی کی شادی کرنے پر خاتون ، پرسرار طور پر نوجوان قتل

پسند ی کی شادی کرنے پر خاتون ، پرسرار طور پر نوجوان قتل

  

ڈسکہ علی پور چٹھہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) پسند کی شادی کر نے پر پانچ افراد کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ میاں شدید زخمی، علی پور چٹھہ کے علاقہ سمندر پورہ میں 35 سالہ نوجوان پراسرارطور پر قتل ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے موضع اکبر کے رہائشی محمد اظہر کے بھائی محمد اعظم نے نائیلہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کررکھی تھی اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ روز ملزمان سرفراز،شہزاد ،آفاق ،انور ،منا نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے نائیلہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ محمد اعظم کو طبی امداد کے لیئے لاہور ریفر کردیا ستراہ پولیس نے محمد اظہر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ علی پور چٹھہ کے علاقہ قادرآباد روڈ پر محلہ سمندر پورہ میں 35سالہ اکرام عرف کامی رات اپنی دوکان پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کرڈالا ۔صبح ساڑھے سات بجے کے قریب مقتول کا والد جب بیٹے کی دوکان پر آیا تو وہ خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا تھا۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے وزیرآباد ریفر کردیا گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے اس پراسرار بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

خاتون، نوجوان قتل

مزید :

علاقائی -