گوجرانوالہ پھالیہ، مختلف حادثات و واقعات میں درجنوں افراد زخمی

گوجرانوالہ پھالیہ، مختلف حادثات و واقعات میں درجنوں افراد زخمی

  

گوجرانوالہ،پھالیہ(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر) مختلف حادثات و واقعات میں درجنوں افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مختلف مقامات پر حادثات وواقعات کے دوران درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو بروقت ریسکیو 1122کی مدد سے سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ سول ہسپتال میں طبی امداد کے لئے غفران ، عاصمہ بی بی ، حسنین علی عمر 5سال رہائشی ایمن آباد جو گھر سے اپنے بچے کی ادویات لینے آئے ہوئے تھے کہ تیر رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی اشتیاق محمد مشتاق تتلے والی محمد بی بیگم ان کا بیٹا محمد اشرف پوتا ابو زر عمر 6سال محمد ظہیر 32سال چسیانوالی پاور پلانٹ پر ملازم تھا ۔کہ سامان اُتارتے ہوئے ٹاور سے گیر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو گوجرانوالہ سول ہسپتال میں منتقل کرکے علاج معالجہ کے لئے وارڈز میں ڈاخل کر لیا گیا ۔

سیکرٹری میونسپل کمیٹی پھالیہ محمد انورشاد موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری میونسپل کمیٹی پھالیہ میاں محمد انور شاد دفتری امور کے سلسلہ میں کچہری کی طرف جارہے تھے کہ مغلپورہ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر گر پڑے جس سے چوکنے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہوگئے قریب موجود لوگوں نے انہیں اٹھا کر فوری طور پر ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ریفر کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -