بادامی باغ ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور بچے کو روند ڈالا

بادامی باغ ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور بچے کو ...

  

لاہور (خبر نگار)بادامی باغ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بچے اور نوجوان کو روند دیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں شالیمار ٹاؤن کارہائشی 22سالہ بلال 15سالہ نامعلوم بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوکر ان کی موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو لوگوں نے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کو اطلا ع دے دی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقعہ پر پہنچ کرلاشیں قبضے میں لے کر مردہ خا نہ میں منتقل کر دیں، بعد ازاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جبکہ بچے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور اور ٹریکٹر ٹرالی پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -