بیگم کوٹ، ہوٹل کی بوسیدہ چھت اچانک گرنے سے 9افراد زخمی

بیگم کوٹ، ہوٹل کی بوسیدہ چھت اچانک گرنے سے 9افراد زخمی

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)بیگم کوٹ کے علاقہ میں اچانک ہوٹل کی بوسیدہ چھت گرنے سے 9افراد زخمی ہوگئے ،اس حادثے کی اطلاع ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کے علاقہ سگیاں پل ناکہ کے قریب مدرسہ والا روڈ پر واقع ہوٹل کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گرگئی جس سے 9افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کی اطلا ع فوری ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرمعمولی زخمی ہونے والے 3 افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کردیاجبکہ 6زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -