ننکانہ:2ملزمان سے چوری شدہ بکرے برآمد

ننکانہ:2ملزمان سے چوری شدہ بکرے برآمد

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ بکرا برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں اٹانوالی کے رہائشی محمد افضل نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ دو ماہ قبل اس کا ملازم کھیتوں میں مویشی چرا رہا تھا کہ گاؤں کڑکن کے رہائشی ملزمان بابر وغیرہ ہزاروں روپے مالیت کا بکرا چرا کر لے گئے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بکرا برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -