موٹر وے پولیس نے 16لاکھ 19ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرائی

موٹر وے پولیس نے 16لاکھ 19ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرائی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) عید کے دنوں میں سنٹرل زون کی طرف سے قو می شاہرات پرمسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 1619,315 روپے سے زائدرقم مسا فروں کو واپس کروائی، موٹروے پولیس نے اپنے شہداء کے ورثاء میں خصوصی عید تحائف بھی تقسیم کئے ۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے قومی شاہرات پر سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاہور، مانگا منڈی ، پتوکی ، اوکاڑہ ، سا ہیوال ، خا نیوال ، ملتان ،لو دھراں، بہاولپور ، ر حیم یار خان اور دیگر مقامات پر مو ٹروے پولیس افسران نے ہزاروں کی تعداد میں بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا اور جہاں ایک رو پیہ بھی اضافی چار ج کیا گیا فوری طور پر ان سے مسافروں کو واپس دلوایا اوراوورچارجنگ وصول کرنے والی گا ڑ یوں کے چالان اور دیگر قا نونی کارروائی کی گئی۔ اوور چارجنگ کرنے والی 4835 گا ڑ یوں کو4,939,600 سے زائد جرمانہ کیاگیا نیز ان گا ڑ یوں کو قو می شاہرات سے واپس کیا گیا اور مسافروں کو اتار کر دوسری گا ڑ یوں میں بٹھا یا گیا۔ مو ٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 نے بہتر ین اور مثالی کارکر دگی کا مظاہرہ کیا ۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے کہا ہم نے عید کی خو شیوں میں اپنے شہداء کے خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے ، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکی قر با نیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے عید کے دنوں میں شہداء کے گھروں میں جاکر انکے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -