فیروزوالہ:بھتہ نہ دینے پر مافیا نے 2رکشوں کو آگ لگادی،ڈرائیوپر تشدد

فیروزوالہ:بھتہ نہ دینے پر مافیا نے 2رکشوں کو آگ لگادی،ڈرائیوپر تشدد

  

فیرو زوالہ (نمائندہ پاکستان)نین سکھ چوک کے قریب جگا ٹیکس نہ دینے پر دو رکشوں کو آگ لگا دی اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا بتایا گیا ہے کہ نوجوان ڈرائیور اس علی موٹر سائیکل رکشہ پر سواریاں لے کر جا رہا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے نین سکھ چوک کے قریب رکشہ کھڑا کیا وہاں پر موجود بھتہ مافیا نے اس سے تیس روپے جگا مانگا جس نے انہیں بیس روپے دیے مگر پورے پیسے نہ دینے پر ان کے درمیان جھگڑ ا ہو گیا اور بھتہ مارفیا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں رکشوں کو آگ لگا دی لوگوں نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا ملزمان فرار ہو گئے علاوہ ازیں جاوید نگر ٹول پلازہ کے قریب رکشہ ڈرائیورں اور ٹول پلازہ کے عملہ کے درمیان جھگڑا ڈرائیور ز او ر ان ساتھیوں نے مسلح ہو کر ٹول پلازہ توڑ پھوڑ دیا عملے کے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -