حادثات ، چھت گرنے و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق ، خواتین سمیت 39زخمی

حادثات ، چھت گرنے و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق ، خواتین سمیت 39زخمی

  

قصور،شیخوپورہ، فیرو زوالہ،نارنگ منڈی،شاہ کوٹ،ننکانہ(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی ،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران چار افراد ہلاک اور دوشدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ حویلی پھاڑیانوالی کا بزرگ محمد حیات سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیزرفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا اسی طرح کوٹرادھاکشن کے قریب لاہور کی طرف آنیوالی عوامی ایکسپریس سے ایک نامعلوم مسافر گر کر ہلاک ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تلونڈی کے قریب بھی ایک تیزرفتار گاڑی نے پندرہ سالہ محمد عمر کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ موضع بگی کا شمون اپنے گھر میں وائرنگ کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا دریں اثناء ملتان روڈ پر گلشن اڈہ جمبر موڑ کے قریب ایک کیری ڈبہ کو مخالف سمت سے آنیوالی بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہیٹریفک کے مختلف حادثات میں دو کمسن بچوں اورگیارہ خواتین سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ روڈ نزد سالار والا کٹ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 10سالہ حسنین اور20سالہ عاطف شدید زخمی ہو گئے۔ شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ پربھوڑو سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 45سالہ پروین بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

نالی والا روڈ ننکانہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 35سالہ ندیم شدید زخمی ہو گیا۔مانگٹانوالہ بائی پاس ننکانہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 40سالہ ممتاز ،48سالہ دلدار اور06سالہ معاذ علی گر کر شدید زخمی ہو گئے۔شاہ کوٹ سانگلہ روڈ پرباوا چک سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 50سالہ بلقیس،55سالہ زاہدہ،45سالہ اسلم،16سالہ زوہیب،45سالہ رمضان،03سالہ نعمان،50سالہ اعظم،52سالہ محمد عطاء ،33سالہ مرتضیٰ ،30سالہ شاہد ،20سالہ عبدالوحید ،40سالہ نسرین،15ندیم،40سالہ محمد عارف،21سالہ شاہدشدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسی حادثہ میں 18سالہ سحر بی بی،30سالہ کفیل بی بی،15سالہ ثمرہ،35سالہ سدرہ،50سالہ ارشاد بی بی،35سالہ عرفان،40سالہ محمد عارف،21سالہ شاہد،63سالہ ارشاد بی بی،32سالہ جاوید اور40سالہ کوثر بی بی کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ سگیاں پل کے قریب ہوٹل کی چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے آکر دب گئے ریسکیوکے عملہ نے جدو جہد کر کے زخمی افراد کو ملبہ ہٹا کر باہر نکالا اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ملازمین کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ہوٹل کی بوسیدہ چھت ان کے اوپر آگری جس کے نیچے آکر چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -