زعیم قادری نے جلد بازی کی معاملہ گھرمیں ہی حل ہوسکتا تھا ،رانا مشہود

زعیم قادری نے جلد بازی کی معاملہ گھرمیں ہی حل ہوسکتا تھا ،رانا مشہود

  

لاہور(جنرل رپورٹر، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہور احمد خان نے کہا ہے کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے لیکن زعیم قادری نے جلد بازی کی اور انہیں انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ زعیم قادری کو منانے میں ناکامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا پارٹی کا حق ہوتا ہے وہ جس امیدوار کو جہاں مناسب سمجھے اسے وہاں سے انتخاب لڑائے اور زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا لیکن وہ قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے تھے۔ ٹکٹوں کی تقسیم حمزہ شہباز نے نہیں پارلیما نی بورڈ نے کی، سمجھ نہیں آئی انہوں نے حمزہ شہباز کو کیوں ٹارگٹ کیا ۔ ہم نے زعیم قادری کو سمجھایا بھی تھا شہبازشریف کو آنے دیں مسئلہ حل کرلیں گے ۔ زعیم قادری کی پارٹی کیلئے خدمات اور وابستگی تھی ان کی علیحدگی بہت افسوسناک بات ہے۔

رانا مشہود

مزید :

صفحہ اول -