نگران وزیراعظم بھی پروٹوکول کے دلدادہ نکلے

نگران وزیراعظم بھی پروٹوکول کے دلدادہ نکلے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بھی پروٹوکول کے دلدادہ نکلے ، وزیراعظم سیکرٹریٹ سے الیکشن کمیشن تک چند قدم کا فاصلہ 13گاڑیوں کے ہمراہ طے کیا ، وزیراعظم کے الیکشن کمیشن کے دورے کے دوران ریڈ زون بھی عام شہریوں کیلئے ممنوع علاقہ قرار دیدیا گیا تھا ۔واضح رہے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائر ناصرالملک نے انتخابات کے امور کا جائزہ لینے کی غرض سے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا جہاں حکام کی جانب سے انہیں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔

نگران وزیراعظم / پروٹوکول

مزید :

صفحہ اول -