پی ٹی آئی کی انتخابی مہم فائنل ،عمران خان 24 جون سے محاذ پر نکلیں گے

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم فائنل ،عمران خان 24 جون سے محاذ پر نکلیں گے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے پلان کو حتمی شکل دیدی، عمران خان 24 جون سے انتخابی محاذ پر نکلیں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، میانوالی کے بعد لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں کا ر کنوں کا لہو گرمائیں گے، انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 24 جون تک ٹکٹوں کی آخری لسٹ جا ری کر دی جائے گی، انتخابی منشور کا بھی 24 جون کے بعد اعلان کر دیا جائے گا، ملک بھر میں جلسے، جلوس اور انتخابی محاذ کی دیگر سر گرمیاں ہوں گی۔عمران خان کیلئے ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولیت حاصل جبکہ تمام امیدواروں کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کی ہدایت کر دی گئی ۔ پی ٹی آئی وقت کی قلت کے باعث ہولو گرام ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرے گی، جن حلقوں میں کپتان نہ جاسکے وہاں ہولوگرام ٹیکنا لو جی کے ذریعے خطاب ہوگا۔

الیکشن کمپین

مزید :

صفحہ اول -