نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

  

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔جیسنڈا آرڈرن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ٗیہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولد بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے 3 کلو ہے۔انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -