انسداد دھاندلی کیلئے بیلٹ پیپر کیلئے کاغذ بیرون ملک سے منگوایا گیا،الیکشن کمیشن

انسداد دھاندلی کیلئے بیلٹ پیپر کیلئے کاغذ بیرون ملک سے منگوایا گیا،الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کو بتایا گیا ہے جنرل الیکشن 2018ء کے بیلٹ پیپر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام پیپر بیرون ملک سے منگوایا گیا ہے، 3ادارے بشمول پی سی پی ملکر جنرل الیکشن کے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا عمل مکمل کریں گے، لوکل مار کیٹ میں مجوزہ کاغذ کے دستیاب نہ ہونے کے سبب انتخابات میں دھاندلی ممکن دکھائی نہیں دیتی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیبنٹ کی منظو ر ی سے ملک بھر کی انتظامی پوسٹوں پر تقرر تبادلے کئے ہیں، پی ٹی اے کی ممبر کی 3سیٹوں میں سے2خالی ہیں اسلئے ممبر فنانس کو چیئرمین پی ٹی اے کا چارج دیا گیا ہے،کیبنٹ سیکرٹریٹ کی گزشتہ کابینہ اراکین سے تمام سرکاری گاڑیاں واپس لے لی ہیں، پہلا موقع ہے الیکشن کمیشن پاکستان کی خواہش پر انتظامی سیٹوں پر تقرریاں کی جارہی ہیں، کمیٹی چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے اس موقع پر سنیئر افسران کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کو انتظامی پوسٹوں پر تعینات کرنے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن کو تمام کی گئی حالیہ تقرریوں اور مجوزہ افسران کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ، سینیٹ کیبنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈو یژ نز کے ماتحت اداروں نے اپنے اپنے اداروں کی بابت تفصیلی بریفنگ دی کیینٹ ڈویژن کی سپیشل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا ڈویژن میں سینگشنڈ اسامیوں کی تعداد 870ہے جس میں150اسامیاں خالی ہیں، پی ٹی اے چیئرمین نے بتایا غیر اخلاقی مواد کی حامل 8لاکھ 50 ہزار سائٹس اس وقت تک بلاک کی جاچکی ہیں ، بیت المال کے حکام نے بتایا اس وقت ملک بھر میں پاکستان بیت المال کے کل38سویٹ ہومز چل رہے ہیں جن میں سے 6سویٹ ہومز پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلائے جارہے ہیں، اس موقع پر ممبر کمیٹی سنیٹر جاوید عباس، سنیٹر نجم حمید، سیکرٹری کبینٹ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیئرمین نیپرا، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -