پی پی 156 ، بلدیاتی نمائندوں نے(ن) لیگ کے ملک وحید کی مخالفت کر دی

پی پی 156 ، بلدیاتی نمائندوں نے(ن) لیگ کے ملک وحید کی مخالفت کر دی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم لیگی رہنما مبینہ طور پرسازشیں کرنے لگے ہیں، پی پی 156 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک وحید کے خلاف بلدیاتی نمائندے اکٹھے ہوگئے۔ذرائع کے مطابق این اے 129 سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پی پی 156 میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے ملک وحید کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن بعض مسلم لیگ (ن)کے ہی رہنماؤں نے ملک وحیدکی مخالفت شروع کر دی اور ان کی ہدایت پر پی پی 157 کے بلدیاتی نمائندے اکٹھے ہوگئے۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یونین کونسل 157 ملک شریف، چیئرمین یونین کونسل 158 میاں شبیر، چیئرمین یونین کونسل142 جہانگیر درانی، چئیرمین یونین کونسل 141 ساجد رؤف، چیئرمین یونین کونسل 160 رانا ذیشان ٹیپو، چیئرمین یونین کونسل 141 چودھری لعل دین، فاروق خان سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں شامل ہیں نے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ اگر پی پی 156سے ملک وحید کو ٹکٹ دیا گیا تو اس کی مخالفت کریں گے ۔

مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -