پی پی 139 میں جوڑتوڑعروج پر، برادری ازم کی بھی سیاست جاری

پی پی 139 میں جوڑتوڑعروج پر، برادری ازم کی بھی سیاست جاری

  

شرقپورشریف (سیّد طہماسپ علی نقوی ) پی پی 139 کے سیاسی جوڑتوڑعروج پر پہنچ گیا برادری ازم کو ہوا دی جا ری ہے آرائیں اورجٹ برادری متحرک ہو گئی جٹ برادری نے اتحاد گروپ تشکیل دے کر اپنا مشترکہ امید وار سامنے لانے کیلئے مشاورت شروع کر رکھی ہے ۔ این اے 120 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کو نہ ملنے پر حلقے کی سیاسی صورت حال بدل گئی اور وہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بن گئے ،انہیں رانا تنویر حسین کی مکمل حمایت حاصل ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے پی پی 139 سے حاجی افضل علی ورک چوہدری اقبال گوپے راء ،اشفاق احمد ورک اور بلال افتخار بھنگو سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے امید وار تھے لیکن تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے پی پی 139 کا ٹکٹ راؤ جہانزیب قوی خاں کودینے کا اعلان کیا تو سب سے پہلے اشفاق احمد ورک تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کے ساتھ مل گئے اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل رہنما چوہدری خلیل احمد ورک ن لیگ کے ٹکٹ کے امید وار تھے اس کے ساتھ چوہدری فیضان خالد ورک بھی ن لیگ کے ٹکٹ کے امید وار تھے ، اچانک تبدیلی سے مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں جلیل احمد شرقپوری مضبوط امید وار بن کر سامنے آئے اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان کو ٹکٹ دینے اعلا ن بھی کر دیا تو حلقے کی جٹ برادری شش و پنج میں مبتلا ہو گئی کہ جٹ برادری کے کسی امید وار کو مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا جس پر مختلف دھڑوں کے بزرگوں نے اتحاد گروپ تشکیل دینے کیلئے رابطہ شروع کر دیے اور ان کے متعدد اجلاس ہو چکے ہیں جس میں چوہدر ی خلیل احمد ورک ،حاجی افضل علی ورک، چوہدری افتخار بھنگو ،چوہدری بلال افتخار بھنگو ، چوہدری الطاف حسین ورک ،چوہدری یاور الطاف ورک ، انیس ریاست ورک ،چوہدری صفدر ساہی ،اعظم سیکھو اور دیگر جٹ برادری کے معزز بزرگوں سیاسی اکابرین نے مشاورت کی اور اتحاد گروپ تشکیل دیا ہے اور ابھی تک مشترکہ طور پر امید وار سامنے لے کر نہیں آئے اگر جٹ برادری اتحاد گروپ کے نام سے اپنا امید وار سامنے لاتی ہے تو برادری ازم کی جنگ شروع ہو جائے گی اور جٹ برادری کا ووٹ بینک تقسیم ہو گا کیونکہ نظریاتی ووٹ برادری کے ساتھ نہیں جاتا وہ ہمیشہ پارٹی کو ہی جاتا ہے اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کے امید وار اٹھائے گے رانا تنویر حسین کے ساتھ اکثر معززین جٹ برادری رابطے میں ہے اور جٹ برادری کے اکثر لوگ مسلم لیگ ن کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں اتحاد گروپ کا امید وار سامنے آنے سے حلقے کی سیاسی صورتحال تبدیل ہو گی اس کا فیصلہ چند روز میں سامنے آ جائے گا ۔

سیاست جاری

مزید :

صفحہ اول -