پی ٹی آئی نے بیورو کریسی میں تبادلوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

پی ٹی آئی نے بیورو کریسی میں تبادلوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریوں تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ شفقت محمود، اسدعمر اور فواد چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کلیدی ہدف ہیں۔ انتخابی مشینری کا باصلاحیت اور غیر جانبدار ہونا انتخابات کی ساکھ اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ جائزہ لیں گے کہ ملک بھر خصوصا پنجاب اور سندھ میں کن افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان تقرریوں/تبادلوں پر جمعۃ المبارک کو اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -