رینالہ،ایم پی اے بننے کا خواہش مند اربوں لگا کر بھی مقابلہ سے باہر

رینالہ،ایم پی اے بننے کا خواہش مند اربوں لگا کر بھی مقابلہ سے باہر

  

رینالہ خورد(سرفراز انجم سے)امیدوار ایم پی اے نے الیکشن جیتنے کے لئے خزانے کے منہ کھول دئیے،صرف ٹکٹ کے حصول کے لئے نو کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ،ایم پی اے بننے کا خواہشمندیہ شخص اربوں روپے لگا کر بھی مقابلہ کی دوڑ سے بہت دور ہے ، الیکشن پر اتنا پیسہ لگانے پر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن میں جہاں لڑائی مار کٹائی اور کئی دلچسپ و عجیب خبریں سننے کو ملتی ہیں وہیں یہ بھی پتہ چلتا رہتا ہے کہ کون کون سے امیدوار کی اب کیا پوزیشن ہے یہ گیم اب کس طرف جا رہی ہے کون کون سا امیدوار اب بھی کنجوسی سے کام لے رہا ہے جبکہ کون سا ایسا امیدوار ہے جو الیکشن پر پیسے کو پانی کی طرح بہا رہا ہے یہ سن کر ہر پڑھنے والے کو شائد بے حد حیرانگی ہو کہ اوکاڑہ میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے جس کہ بارے میں ہر زبان پر یہ بات زد عام ہے کہ اس نے مبینہ طورپر نو کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے ایک پارٹی کا ٹکٹ حاصل کیا یہ اب الیکشن کیمپین کے سلسلہ میں کچھ سابق ناظمین و دیگر اہم سیاسی ورکروں کو قیمتی کاریں اور کیمپین کے لئے تیل و دیگر اخراجات بھی دے رہا ہے محض ووٹ کا چانسہ دیکر کئی لوگ زندگی بھر کی روٹیاں کمانے کے چکر میں دکھائی دے رہے ہیں الیکشن کے قریب مزید اندیشہ ہے جبکہ لوگوں میں یہ بات بھی شدت پکڑ گئی ہے کہ اتنی دوڑ دھوپ کر کے بھی شاید یہ شخص 10 کا ہندسہ کراس کر پائے رپورٹ میں اس شخص کے نام کو سوالیہ نشان اس لئے رکھا گیا ہے کہ یہ اب انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ اس کو از خود تلاش کرے بلکہ ان کو بھی شائد ہم سے بھی بڑھ کر معلوم ہو چکا ہے ویسے بھی نام لینے سے ذاتیات پر بات آئے گی اور وہ شخص شاید یہ رپورٹ پڑھ کا صدمہ برداشت بھی نہ کر پائے۔

مقابلہ سے باہر

مزید :

صفحہ اول -