پی ٹی آئی نے نذیر جٹ،عائشہ جٹ اور عبدالحمید بھٹی کے ٹکٹ منسوخ کر دیئے

پی ٹی آئی نے نذیر جٹ،عائشہ جٹ اور عبدالحمید بھٹی کے ٹکٹ منسوخ کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی نے سابق نااہل ایم این اے نذیر جٹ،اُسکی بیٹی عائشہ نذیر جٹ اور عبدالحمید بھٹی کے ٹکٹ کینسل کر دئیے،عائشہ نذیر جٹ این اے162،نذیر احمد جٹ پی پی229 اور عبدالحمید بھٹی کو پی پی230 سے پارٹی نے ٹکٹ جاری کیے تھے،نذیر جٹ نے این اے163 اور پی پی 231 سے اپنی بیٹی عارفہ نذیر جٹ کو بھی اسحاق خاں خاکوانی کے مقابلہ میں آزاد امیدوار کھڑے کیا تھا،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی کرتے ہوئے این اے162سے عائشہ نذیر جٹ،پی پی 229 سے سابق نااہل ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور پی پی230سے عبدالحمید بھٹی کو جاری کردہ ٹکٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی اس حوالہ سے جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب سید عون عباس پپی نے اپنے جاری کردہ بیان میں پارٹی قیادت کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ نذیر احمد جٹ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاں خاکوانی کے خلاف این اے163 اور پی پی 231 سے بھی اپنی بیٹی عارفہ نذیر جٹ کو آزاد حیثیت سے امیدوار نامزد کر دیا تھا جس پر پارٹی قیادت نے بورے والا کیلئے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں میں نذیر جٹ کی سفارش پر جاری کردہ ٹکٹ فوری طور پر کینسل کر دئیے ہیں اس فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پارٹی کارکنان نے قیادت کے اس فیصلہ کو پارٹی ورکرز کی ترجمانی قرار دیا ہے۔
ٹکٹ منسوخ

مزید :

صفحہ اول -