بورے والا میں نذیر جٹ کی صحافیوں اور وکیلوں کوسر عام دھمکیا ں

بورے والا میں نذیر جٹ کی صحافیوں اور وکیلوں کوسر عام دھمکیا ں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری پر نااہل سابق ایم این اے کی صحافیوں اور وکلاء برادری کو کھلے عام دھمکیاں،نااہل لکھنے والوں کو تہہ خانے میں بند کردونگا وکلاء کی بھی کردارکشی،صحافتی تنظیموں اور وکلاء کی نذیر جٹ کے خلاف مذمتی قراردادیں،آزادی اظہار رائے کے خلاف زبان بند نہ کی تو مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،صحافتی و وکلاء تنظیموں کی قرار داد،تفصیلات کے مطابق این اے 162،163 اور پی پی229 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری کی بنیاد پر تاحیات نا اہلی کے فیصلہ کی روشنی میں تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد نذیر احمد جٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے انہوں نے گزشتہ دنوں اخبارات میں اپنی نااہلی اور کاغذات مسترد ہونے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے ارکان اور وکلاء برادری کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے کے علاوہ اپنے ڈیرہ پر دھمکی آمیز بیان دیا کہ اسے سپریم کورٹ نے نا اہل نہیں کیا بلکہ صحافی اور وکلاء نااہل قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے نا اہل لکھتے ہیں انہیں اپنے دفتر کے تہہ خانے میں بند کر دوں گا اور انہوں نے وکلاء و صحافیوں کی کھلے عام کردار کشی بھی کی، بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر میاں افتخار احمد صابر اور دیگر عہدیداران نے ایک قرار داد کے ذریعہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق نااہل ایم این اے نے وکلاء برادری کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر اگر انہوں نے بار روم میں آ کر معافی نہ مانگی تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے دوسری جانب بورے والا کی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اصغر علی جاوید کامریڈ منعقد ہوا جس میں نذیر احمد جٹ کی جانب سے صحافیوں کو آزادی اظہاررائے سے روکنے کے لیے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نذیر احمد جٹ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ ہم اپنا مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
دھمکیاں

مزید :

صفحہ اول -