الہ آباد، مسلم لیگ( ن )کے درجنوں رہنما پی ٹی آئی میں شامل

الہ آباد، مسلم لیگ( ن )کے درجنوں رہنما پی ٹی آئی میں شامل

  

الہ آباد (نامہ نگار)یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ میں ن لیگ کے درجنوں راہنما پی ٹی آئی میں شامل ،ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کی پوزیشن مزید مضبوط ،تفصیل کے مطابق یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ ن لیگ کے راہنماؤں حاجی چوہدری قاسم علی ،ن لیگی کونسلرچوہدری آصف شریف ،سردار لطیف جھاجھا سابقہ کونسلر،چوہدری اصغر سابقہ کونسلر ،چوہدری عبدالرزاق،چوہدری طارق بٹ ،مبارک علی ،جاوید نمبردار،چوہدری عبدالخالق سابقہ چیئرمین ،ماسٹر ندیم پٹواری،چوہدری رفیق مٹھو ،چوہدری عبدالقدوس ،منصب جٹ ،ماسٹر طارق،عثمان پٹواری ودیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر این اے 139سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے ایک ہی گاؤں میں درجنوں کارنر میٹینگوں سے خطاب کیا جگہ جگہ انکا والہانہ استقبال کیا منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر لکھوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ کی انتخابی مہم دیکھ کر یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری کلین سویپ کر ے گی حلقہ سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ میرا مشن ہے تھانوں اور پٹواریوں کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گاقبضہ گروپ کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھوں گا۔

پی ٹی آئی،شامل

مزید :

صفحہ اول -