اے این پی نے سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

اے این پی نے سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

  

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے صوبہ سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کیلئے 19 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ان میں این اے 236 کراچی سے سالم شاہ ، این اے237 کراچی ٹو سے عبدالعزیز خان، این اے241 کراچی تھری سے جاوید زمان خٹک ، این اے242کراچی فور سے نور اللہ اچکزئی، این اے 244کراچی فائیو سے شازیہ رزاق خان، این اے 245 کراچی سکس سے ثمینہ عمامیر، این اے246 کراچی سیون سے حضرت گل سمیت دیگر12 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 30 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، ان میں پی ایس64 حیدرآباد سے شاہد مسعود، پی ایس 89 ملیر سے کچکول خان، پی ایس90 سے نور نواز خان، پی ایس 91 ملیر سے سراج احمد ، پی ایس97 کورنگی سے شکیل احمد، پی ایس98 کورنگی ٹو سے باری کمال ایڈووکیٹ ، پی ایس99 کراچی ایسٹ سے رؤف خان سمیت 22 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جو اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -