ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ، چوہدری نثار

ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ، چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ، کسی کی خوشامد نہیں کی ،مخالفین کا میرے حلقے سے کوئی تعلق نہیں ، یہاں ٹکٹ والا آئے یا بے ٹکٹ والا اسے شکست ہو گی۔ اقتدار میںآکر اپنی جیبیں نہیں بھریں بلکہ حلقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام کرائے۔ تقریر کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے۔ گزشتہ روز روات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ میرے سیاسی مخالفین کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ۔ الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریر یں کرنا آسان کام ہے۔ اقتدار میں آیا تو عوام کی خدمت کی اپنی جیبیں نہیں بھریں،حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ جس کیساتھ اللہ کی مدد ہو اسے مشکل آ ہی نہیں سکتی۔ مجھے عوام کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے کسی کو کبھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، میں نے کوئی فیکٹری ، مل یا پٹرول پمپ نہیں لگایا کوئی مشکل وقت نہیں عوام کی مہربانی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -